0
Tuesday 12 Jun 2012 00:04

ارسلان افتخار کیس، ملک ریاض ایٹم بم جیسی اہم شہادتوں کیساتھ آ رہے ہیں، زاہد بخاری

ارسلان افتخار کیس، ملک ریاض ایٹم بم جیسی اہم شہادتوں کیساتھ آ رہے ہیں، زاہد بخاری
اسلام ٹائمز۔ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ملک ریاض جلد پاکستان پہنچ جائیں گے، اور وہ ایٹم بم جیسی اہم شہادتوں کے ساتھ آ رہے ہیں۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ دس پرچے بھی درج ہوں جائیں لیکن وہ عدالت میں بیان ضرور دیں گے۔ ارسلان افتخار کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست ملک ریاض پر دباؤ بڑھانے کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت سے بیان جمع کرانے کیلئے تیرہ یا چودہ جون تک کی مہلت طلب کروں گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زاہد بخاری نے کہا کہ ملک ریاض کے حوالے سے میڈیا میں بہت سی باتیں گردش کر رہی ہیں جس پر میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملک ریاض رات وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں دم توڑ دینی چاہئیں کہ وہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔ زاہد بخاری نے کہا کہ ملک ریاض خالی ہاتھ نہیں بلکہ اہم شہادتوں کے ساتھ آ رہے ہیں۔ ملک ریاض نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی ہے وہ سب کچھ عدالت میں بیان کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدالت سے بیان جمع کرانے کے لئے تیرہ سے چودہ جون تک کی مہلت طلب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 170325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش