0
Monday 11 Jun 2012 23:35

آج سپریم کورٹ میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کراوں گا، ملک ریاض

آج سپریم کورٹ میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کراوں گا، ملک ریاض
اسلام ٹائمز۔ کراچی سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ وہ آج سپریم کورٹ پیش ہونگے اور اپنا مکمل بیان ریکارڈ کرائیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ انہیں سپریم کورٹ نے میڈیا سمیت کسی بھی ادارے سے بات کرنے سے روکا ہے۔ ملک ریاض کی بے نظیر بھٹو ائرپورٹ آمد پر سيکيورٹی کے سخت انتظامات کيے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سپريم کورٹ نے ملک رياض کو ارسلان افتخار کيس ميں آج طلب کیا ہے جہاں وہ کیس سے متعلق اپنا جامع بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 170339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش