0
Tuesday 12 Jun 2012 13:48

اسلام کی بقا کیلئے امت کا اتحاد ضروری ہوچکا ہے، آیت اللہ محمد علی تسخیری

اسلام کی بقا کیلئے امت کا اتحاد ضروری ہوچکا ہے، آیت اللہ محمد علی تسخیری
اسلام ٹائمز۔ ادارہ تقریب المذاہب اسلامی پاکستان کے زیراہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں "وحدت امت: سیرت رسول اللہ کی روشنی میں" سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت آیت اللہ محمد علی تسخیری نے کی۔ جب کہ مہمانوں میں علامہ سید ساجد علی نقوی، پروفیسر مسکین فیض الرحمن درانی، ڈاکٹر عباس فاموری، قونصلیٹ جنرل ایران بنی اسدی، مولانا زبیر احمد ظہیر، علامہ سید نیاز حسین نقوی، علامہ مفتی نصراللہ عزیزی، مولانا علی احمد قصوری، علامہ علی اصغر احدی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالوہاب روپڑی و دیگر علماء شامل تھے۔ 

مقررین نے کہا کہ امت کو موجودہ دور میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ مقررین نے کہا کہ استعمار اس وقت مسلمانوں کے خلاف سرگرم ہے، اسلام دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر دست و گریبان کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے دین کی تاریخ دیکھیں تو سب ایک ہی مرکز سے نکلے ہیں، ہمیں اپنے مرکز کے لئے جو کعبہ ہے، جو قرآن ہے جو رسول ہے، کیوں نہ ہم اپنے ان مراکز پر جمع ہو جائیں، اس سے امت میں وحدت کو فروغ ملے گا۔ 

مقررین نے کہا کہ آئمہ اور اصحاب میں بھی اختلاف تھا، یہ اختلاف ایسے تھا جیسے بھائیوں میں ہوتا ہے، اختلاف تھا لیکن نفرت نہیں تھی۔ حضرت امام مالک جب امام جعفر صادق (ع) کے پاس جاتے تو ان کی تعریف کرتے، امام شافعی نے بھی محبت اہلبیت ع میں اشعار کہے، اسی طرح تمام جو بڑی شخصیات تھیں باہم محبت اور احترام کرتی تھیں۔ ان کے احترام کو ملحوظ رکھ کر ہم اتحاد کو فروغ دے سکتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ امام خمینی نے اسی اتحاد کو ساتھ لے انقلاب کی بنیاد رکھی، ایران میں انقلاب اسلامی کی بنیاد امت کے اتحاد پر رکھی گئی۔ امام نے پوری امت کو دعوت دی کہ وہ اسلام کی بقا کے لئے جمع ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 170524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش