0
Thursday 14 Jun 2012 15:38

بلوچستان کا معاملہ بین الاقوامی اہمیت اختیار کرگیا ہے، کچکول ایڈووکیٹ

بلوچستان کا معاملہ بین الاقوامی اہمیت اختیار کرگیا ہے، کچکول ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف کچکول علی ایڈووکیٹ نے ناروے سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کا معاملہ بین الاقوامی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ جس کے باعث ایک لابی مختلف حوالوں سے اس مسئلے کی اہمیت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اور اس مقصد کے لئے اس مسئلے کو ریاستی اداروں میں اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ تریسٹھ سالوں سے بلوچوں کو انسان نہیں سمجھا گیا۔ ہروقت انہیں ظلم و جبر کا نشانہ بنایا گیا۔ جو بلوچ بمباریوں اور دیگر کارروائیوں میں قتل ہوئے ہیں ان کا کوئی حساب نہیں۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران چار سو بلوچ نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں کو اٹھا کر انہیں لاپتہ کیا گیا اور پھر ان کی مسخ شدہ نعشیں پھینکی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 171037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش