0
Friday 15 Jun 2012 00:38

مقتدر قوتیں ملک میں امریکی مفادات کا زینہ بناتی رہتی ہیں، جمعیت علماء اسلام

مقتدر قوتیں ملک میں امریکی مفادات کا زینہ بناتی رہتی ہیں، جمعیت علماء اسلام
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے رہنماء حاجی عبد الصادق، مولانا شریف اللہ، حاجی عبدالعزیز خان خلجی، مولانا در محمد، مولانا خدائے دوست، مولانا محمد ہاشم خیشگی، مولانا عبدالمالک سیاپاد، مولانا خورشید حافظ مجیب ملاخیل اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جاری بدامنی اور انتشار غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، مقتدر قوتیں عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔ انصاف کے بغیر حالات درست نہیں ہونگے۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ انصاف کا ورد ہر زبان پر ہے مگر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتیں بار بار ملک و قوم کو نہ صرف اپنے بلکہ امریکہ مفادات کا زینہ بناتی رہتی ہیں۔ آج ملک میں بدامنی اور انتشار کے جو مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں، یہ سب مقتدر قوتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ مقتدر قوتوں کو عوامی مسائل کا احساس نہ ہوا تو یہ بات نوشتہ دیوار ہے کہ ان کے بلند وبانگ دعووں کی عمارت سے عوامی سمندر کی موجیں ٹکرائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 171308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش