0
Thursday 21 Jun 2012 03:42

بھارت میں امریکی ساختہ جنگی طیارے تیار ہونگے

بھارت میں امریکی ساختہ جنگی طیارے تیار ہونگے
اسلام ٹائمز۔ بھارت اب اپنی فضائی جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اندرون ملک اواکس طیارے بنانے کا منصوبہ شروع کرے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیربون وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر دو اواکس طیارے لانچ کیے جائیں گے جبکہ دیگر چار طیاروں کی تیاری بھارت کے اس منصوبے کا حصہ ہے، ڈی آر ڈی او کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جدید اواکس طیاروں میں قبل از وقت وارننگ سسٹم نصب ہوگا جس کے ذریعے دشمن طیاروں کی نشاندہی کر کے ان کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے، ذرائع نے مزید کہا کہ منصوبہ 2014ء میں مکمل ہوگا اور امریکی ساخت کے ان اواکس طیاروں کی تیاری میں امریکہ مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 172956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش