0
Saturday 26 May 2012 23:00

بھارت کا جنگی جنون، ایک اور میزائل کا تجربہ کر ڈالا

بھارت کا جنگی جنون، ایک اور میزائل کا تجربہ کر ڈالا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے آکاش میزائل پروجیکٹ سے تعلق رکھنے والے ایک افسر نے کہا کہ اپنے کامیاب تجربے کے دو روز بعد بھارت میں آج مقامی ساخت کے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا ایک بار پھر تجربہ کیا گیا ہے، یہ تجربہ اڑیسہ کے چاندی پور ٹسٹ رینج سے کیا گیا، 24 مئی کو اسی ٹسٹ رینج سے آکاش کو کامیابی کے ساتھ داغا گیا، یہ میزائل 60 کلو کے ہتھیاروں کے ساتھ 25 کلومیٹر دور تک کامیابی کے ساتھ اپنے نشانے تک پہنچ سکتا ہے، میزائل کو آج 11 بج کر دس منٹ پر موبائل لانچر سے چھوڑا گیا ہے۔
 
آکاش ایک طیارہ شکل دفاعی نظام ہے اور یہ ایک ساتھ کئی نشانوں پر پہنچ سکتا ہے، آکاش میزائل کو 1990ء کے دوران تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں بھارت کی مربوط گائیڈیڈ میزائل ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت ہوئی تھی، کئی تجربات کے بعد اس میزائل کو 2008ء میں مسلح افواج میں شامل کیا گیا تھا، دفاعی ماہرین نے آکاش میزائل نظام کا موازنہ امریکی ایم آئی ایم۔ 104 پیٹر یارٹ کے ساتھ کیا ہے، جو کہ امریکہ کا زمین سے فضاء میں مار کرنے والا میزائل نظام ہے۔
خبر کا کوڈ : 165758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش