0
Sunday 20 Dec 2009 15:13

ہمیں امریکا کا کوئی خوف نہیں: احمدی نژاد

ہمیں امریکا کا کوئی خوف نہیں: احمدی نژاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے کسی قسم کا خوف نہیں رکھتے۔ وہ ڈنمارک کے شہر کوپنھیگ میں فرانس پریس نامی فرانسیسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انٹرویو کے بارے میں فرانس پریس کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ وہ اپنی قوم کے ہر فرد کی مانند ایک معمولی انسان ہیں اور دوسروں سے کوئی فرق نہیں رکھتے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انکی زندگی دوسرے مسلمان اور دیندار افراد کی طرح گزر رہی ہے کہا: "کس نے کہا ہے کہ میں مغربی دنیا سے متنفر ہوں، میں صرف ایسے سیاستدانوں کی کارستانیوں کا مخالف ہوں جن میں سچائی نہیں ہے اور وہ برا کردار اپنائے ہوئے ہیں"۔ انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایران کے خلاف مغربی دنیا میں جو پروپیگنڈہ ہو رہا ہے وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں کہا: "ہمیں امریکہ کا کوئی خوف نہیں"۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بین الاقوامی برادری کی سچائی اور خلوص نیت کو ایران کے ساتھ ایٹمی مسئلے میں مفاہمت اور بہتر سفارتی تعلقات کی شرط قرار دیا۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے قانون اور عدالت کے اجراء پر تاکید کرتے ہوئے کہا: "ایران کا دوسرے ممالک کے ساتھ فرق یہ ہے کہ ایرانی سیاستدانوں کا موقف تنہائی میں اور سب کے سامنے ایک ہی ہے"۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے انٹرویو کے آخر میں کرسمس کے حوالے سے مبارکباد بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 17323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش