0
Friday 22 Jun 2012 15:23

عالمی استعمار امریکہ اسلامی بیداری کے سیلاب میں بہہ جائیگا، ایم ڈبلیو ایم رہنما

عالمی استعمار امریکہ اسلامی بیداری کے سیلاب میں بہہ جائیگا، ایم ڈبلیو ایم رہنما
اسلام ٹائمز۔ شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد جو پوری دنیا کو اپنی کالونی سمجھتے ہیں انشاءاللہ کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار حجۃالاسلام عقیل حسین خان سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس نے حجۃالاسلام والمسلمین سید محمد تقی شیرازی سیکریٹری جنرل قم المقدسہ سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے متاثر کچھ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ امریکہ کا جو دل چاہے وہ کر سکتا ہے، لیکن ایسا بالکل غلط ہے، کیونکہ آپ تاریخ اٹھا کر دیکھیں ایران، عراق، لبنان، افغانستان میں اس کے اندازے کس قدر غلط ثابت ہوے ہیں۔

امریکہ انشاءاللہ آیندہ بھی پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہوتا رہے گا اور اس کے وہ عرب حواری جو اپنی بادشاہت کو بچانے کیلئے امریکہ اور اسرائیل کے آگے پیچھے دم ہلا رہے ہیں اور اپنے ہی عوام کا قتل عام کر ریے ہیں، بہت جلد فرعون مصر حسنی مبارک کی طرح اسلامی بیداری کے سیلاب میں غرق ہو جائیں گے۔ انہوں نے کوئٹہ میں شھید ہونے والے طلباء کیلئے دعا کی اور کہا کہ یہ سب کچھ امریکہ اور سعودی عرب کی ایما پر ہو رہا ہے، جن کا پلید مقصد ملک عزیز پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینا اور انارکی پھیلانا ہے۔
 
جحۃالاسلام سید تقی شیرازی نے کہا کہ پاکستان کی غیور شیعہ قوم اب بیدار ہو چکی ہے اور مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے یکم جولائی کو مینار پاکستان پر اتحاد، اتفاق، اخوت اور وحدت کا بھرپور مظاہرہ کرکے ان لوگوں کی امیدوں کو جو وحدت مسلمین اور وحدت مومنین کے دشمن ہیں خاک میں ملا دے گی۔
خبر کا کوڈ : 173272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش