0
Thursday 21 Jun 2012 22:29

قرآن و سنت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا اجلاس 23 جون کو طلب

قرآن و سنت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا اجلاس 23 جون کو طلب
اسلام ٹائمز۔ یکم جولائی کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی و صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 23 جون بروز اتوار کو صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی و صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے، جس میں انتظامی کمیٹیاں پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے کیے گئے اقدامات پر ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کو بریفنگ دیں گی۔ جس کی روشنی میں کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 173185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش