0
Thursday 28 Jun 2012 12:02

سرجیت سنگھ کا بھارت پہنچ کر جاسوسی کا اعتراف

سرجیت سنگھ کا بھارت پہنچ کر جاسوسی کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ جاسوسی کے الزام میں پاکستان کی جیل میں 27 سال تک سزا بھگتنے والے بھارتی قیدی سرجیت سنگھ نے بھارت میں میڈیا کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ ہاں میں جاسوس تھا اور پاکستان میں جاسوسی کے لئے گیا تھا۔ واہگہ بارڈر پر بھارت کی حدود میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ میں بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی کی غرض سے گیا تھا۔ سرجیت سنگھ کے اعتراف کرتے ہی بھارتی فوج کے اہلکار اسے پریس کانفرنس سے اٹھا کر لے گئے۔ اس کا کہنا تھا کہ بھارتی قیدیوں کو پاکستان میں بہترین سہولیات دی جاتی ہیں اور شدید بیماری کی صورت میں طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال بھی داخل کروایا جاتا ہے۔
 
اس سے قبل سرجیت سنگھ کو ستائیس سال بعد کوٹ لکھپت جیل سے پولیس کی گاڑی آج عدالت لے جانے کے بجائے وطن پہنچانے کے لیے واہگہ بارڈر لائی۔ واہگہ پر اس کے استقبال کے لئے عزیزو اقارب اور بھارتی حکام بھی موجود تھے۔ پاکستانی حکام کی جانب سے اسے مٹھائی دی گئی۔ پاکستان میں سرجیت سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہیئے کہ وہ پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دے۔ واضع رہے کہ سرجیت سنگھ لاہور کے سرحدی علاقے سے جاسوسی کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔ سابق صدر غلام اسحاق نے اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ سرجیت کی سزا دو ہزار چار میں ختم ہوئی، لیکن رہائی نہ مل سکی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سرجیت کی قید کو خلاف قانون قرار دے دیا اور بالاآخر سرجیت کو رہائی نصیب ہوگئی۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستاني حکام نے بھارتي جاسوس سرجيت سنگھ اور 311 ماہي گيروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتي حکام کے حوالے کر ديا۔ سرجيت سنگھ کو 27سال بعد رہا کر کے واہگہ بارڈر پہنچايا گيا تھا، جبکہ 311 ماہي گيروں کو کراچي سے گذشتہ روز رہائي ملي تھي۔ رہائي کے بعد مختصر گفتگو ميں سرجيت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں قيد کے دوران بہت اچھا وقت گزارا، گھر کي ياد ستاتي رہي۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہنچ کر گولڈن ٹمپل پر ماتھا ٹيکوں گا، بچوں کو سينے سے لگاوں گا۔ رہا ہونے والے سرجيت سنگھ سميت ماہي گيروں کے استقبال کے لئے لوگوں کي کي ايک بڑي تعداد اور بھارتي حکام اور ميڈيا کي بڑي تعداد موجود تھي، بھارت واپس پہنچنے پر حکام نے سرجيت سنگھ کے گلے ميں پھولوں کے ہار ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 175011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش