0
Saturday 30 Jun 2012 03:19

مقبوضہ کشمیر میں شرپسند عناصر کے ہاتھوں قرآن مجید اور پرچم حضرت عباس ع کی بے حرمتی

مقبوضہ کشمیر میں شرپسند عناصر کے ہاتھوں قرآن مجید اور پرچم حضرت عباس ع کی بے حرمتی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ آستانہ عالیہ کے سانحہ کے بعد اب گنڈ حسی بٹ لاوے پورہ سرینگر میں دو سو سالا قدیمی آستانہ عالیہ چہاردہ معصومین ع کو رات کی تاریکی میں نذر آتش کرنے اور وہاں پر موجود قرآن پاک کے نسخوں اور دیگر تبرکات کی بے حرمتی کا تکلیف دہ سانحہ پیش آیا، شرپسند عناصر کے ہاتھوں مسجد شریف اور آستان عالیہ میں آگ لگانے کی ناپاک کوشش کی گئی اور قرآن کریم اور علم مبارک کو نذر آتش کیا گیا، صبح ہوتے ہی یہ خبر پورے کشمیر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور مقامی لوگوں نے سڑکوں پر آکر جلوس کی شکل میں پُر امن احتجاج شروع کیا، جس پر بھارتی افواج نے لاٹھی چارج اور مار پیٹ کا سلسلہ دن بھر جاری رکھا۔
 
علماء کشمیر نے اس سانحہ پر اپنے روحانی اضطراب اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے سامراجی قوتوں کی جانب سے مسلمانوں کی ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ان سامراجی حربوں کے پس پردہ مقاصد کو سمجھ کر ملی اور دینی رشتوں کی تجدید کریں اور تمام فروعی اور مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر منظم انداز میں اسلام مخالف پروپگنڈے کا توڑ کریں۔
خبر کا کوڈ : 175286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش