0
Sunday 1 Jul 2012 09:30

طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر دبایا نہیں جا سکتا، ترابی

طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر دبایا نہیں جا سکتا، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر و سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا، عبدالرشید ترابی نے ان خیالات کا اظہار ضلع مظفر آباد کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس اور بعد ازاں مہاجرین کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کشمیر ی عوام کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے پانچ لاکھ افراد کی قربانیاں پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ حق خودارادیت کے بنیادی اصول پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے، مسلم دنیا میں بدلتی ہوئے سیاسی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی، مصر، تیونس اور الجزائر میں تبدیلی ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے دیگر مسلم ممالک میں مغر ب سے مرعوب اور اس کے نرغے میں بند سیاسی قیادت سے عام لوگوں کو نجات ملے گی۔

دریں اثناء مہاجرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے اور بھارت کو ایک دن کشمیر سے نکلنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی بساط کے مطابق مہاجرین کی خدمت کررہی ہے اور آئند ہ بھی جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے ناکام ہوںگے دنیا میں انقلاب برپا ہوچکاہے اب کشمیر اور پاکستان کی باری ہے بیس کیمپ اور پاکستان میں تبدیلی کشمیرکی آزادی کی نوید لے کر طلوع ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 175670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش