0
Monday 2 Jul 2012 15:28

انجینئر رشید کا بھارتی فوج کے خلاف احتجاج

انجینئر رشید کا بھارتی فوج کے خلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے آزاد ممبر اسمبلی انجینئر رشید نے فوج کے خلاف سرینگر، مظفر آباد شاہراہ پر اس وقت دھرنا دیکر احتجاج کیا جب فوجی اہلکاروں نے ان کی ذاتی گاڑی سمیت دیگر گاڑیوں کو روک کر کانوائے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی، اس موقعہ پر فوجی افسران اور ایم ایل اے کے درمیان زبردست تلخ کلامی اور نوک جھونک ہوئی جس کے بعد ایم ایل اے لنگیٹ نے تحریری طور پر پولیس کے سامنے بھارتی فوج کے خلاف شکایت درج کی، ایم ایل اے لنگیٹ دوپہر کو بارہمولہ سے سرینگر کی طرف آر ہے تھے کہ اس بیچ فوجی اہلکاروں نے انکی ذاتی سینٹرو کار سمیت دیگر گاڑیوں کوروک کر کانوائے کے چلتے سڑک پر آگے کی طرف چلنے کی اجازت نہیں دی اور ایم ایل کے گاڑی کی چابی بھی ایک فوجی اہلکار نے چھین کر اپنے قبضے میں کر لی۔
 
عینی شاہدین کے مطابق فوج کے اس رویہ کے خلاف انجینئر رشید سرینگر مظفرآباد روڑ پر آئے اور فوجی راج نامنظور نامنظور نامنظور اور آر آر ٹنل پار کے نعرے لگائے جبکہ اس موقعہ پر سنگھ پورہ کے کئی درجن افراد نے بھی ایم ایل اے کا ساتھ دےکر انکے ساتھ احتجاج میں حصہ لیا کیونکہ ایم ایل کے ساتھ گاڑی میں صرف انکے ذاتی معاون تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او پٹن سید فیاض احمد، ایس ایچ او محمد عبداللہ، فوج کے کمانڈنگ افسر کرنل شرما اور دیگر حکام بھی موقعہ پر پہنچے، تاہم اس موقعہ پر فوجی افسران اور ایم ایل اے کے درمیان زبردست تلخ کلامی اور نوک جھونک ہوئی اور ایم ایل اے نے فوجی افسر سے مخاطب ہوکر کہا ”آپ فوجی وردی میں دہشت گرد و درندے ہو“ اور آپ نے یہاں 1لاکھ لوگوں کو مروایا، عینی شاہدین کے مطابق دونوں کے درمیان شور شرابا بھی ہوا تاہم پولیس افسر نے معاملے کو نمٹانے کی کوشش کی تھی لیکن فوجی اہلکاروں نے ایم ایل کی گاڑی کی طرف بندوقیں تان لی اور پولیس افسر کی موجودگی میں بھی انہیں آگے جانے نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 175885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش