0
Wednesday 27 Jun 2012 01:24

درگاہ کی آتشزدگی نے کشمیری مسلمانوں کو انتہائی سوگوار کر دیا ہے، انجینئر رشید

درگاہ کی آتشزدگی نے کشمیری مسلمانوں کو انتہائی سوگوار کر دیا ہے، انجینئر رشید
اسلام ٹائمز۔ رکن اسمبلی لنگیٹ جموں و کشمیر انجینئر رشید نے سرینگر میں دستگیر صاحب کے آستانہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں نے ایک روحانی مرکز اور عظیم تہذیبی ورثے کی ایک بڑی علامت کو کھو دیا ہے، اس واقعہ کے حوالے سے افواہوں اور وادی کی صورتحال نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت اجاگر کی ہے، دل کو رنجیدہ کر دینے والے اس واقعہ کی فوری اور دیانتدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ خانیار سرینگر میں واقع درگاہ کی آتشزدگی نے کشمیری مسلمانوں کو انتہائی سوگوار اور رنجیدہ کر دیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے اس واقعہ کی دیانتدارانہ اور فوری تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس حوالے سے عوام میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ شیخ سید عبدالقادر جیلانی کے کشمیری مسلمانوں پر بڑے احسانات ہیں لہٰذا اُن اور انکے جیسے دیگر بزرگانِ دین کے ساتھ کشمیری مسلمانوں کی جذباتی وابستگی رہی ہے، ممبر اسمبلی لنگیٹ نے کہا کہ کشمیری مسلمان صدیوں سے اس درگاہ سے فیض حاصل کرتے رہے ہیں اور آج جب یہی درگاہ ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہوکر خاکستر ہوگئی ہے تو اس آستانے سے عقیدت رکھنے والے بے شمار لوگ رنجیدہ ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سبھی مسلمانوں کا غم ہے اور اس میں ہر مسلمان شریک ہے، متاثر ہونے والے آستانہ کی مذہبی اہمیت کے ساتھ ساتھ تہذیبی حیثیت بھی تھی کہ یہ عمارت قدیم اسلامی فنِ تعمیر کا ایک انمول نمونہ تھی، انہوں نے کہا کہ مسلمانانِ کشمیر کو اس عمارت کے خاکستر ہونے کا دائمی رنج رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 174551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش