0
Tuesday 3 Jul 2012 01:36

زرداری نے ساڑھے چارسال میں وہ کچھ کردکھایا جو جنرل ضیا الحق اور پرویزمشرف بھی نہ کرسکے، شاہ محمود

زرداری نے ساڑھے چارسال میں وہ کچھ کردکھایا جو جنرل ضیا الحق اور پرویزمشرف بھی نہ کرسکے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے ساڑھے چار سال میں وہ کچھ کر دکھایا جو جنرل ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہ کرسکے، آج تحریک انصاف نے عوام میں جس جذبے کو پروان چڑھایا ہے اسے دیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے تبدیلی کی ہوا نے سونامی بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان خیالات کا ظہار اُنہوں نے شریف پورہ ملتان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نورخان بھابھہ، اعجاز جنجوعہ، خالد جاوید وڑائچ، ملک طاہر، رانا عبدالجبار، ظہیر الدین خان علزئی، امجد عباس، نسیم خان اور سردار مہندر پال نے بھی خطاب کیا، شاہ محمود قریشی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار کی سیاست کرنے نہیں بلکہ عوام کی حمایت کیساتھ ایک فیصلہ کن راونڈ کھیلنے کیلئے میدان میں اتری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیں بنیادی ضروریات سے دور کردیا ہے، آج ہمیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا لالچ اور ہمارے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیکر تو کبھی آشیانہ سکیم کے نام پر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 176158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش