0
Tuesday 3 Jul 2012 22:58

دفاعی کمیٹی نے نیٹو سپلائی بحال کرنیکی منظوری دیدی، امریکی وزیر دفاع کا خیرمقدم

دفاعی کمیٹی نے نیٹو سپلائی بحال کرنیکی منظوری دیدی، امریکی وزیر دفاع کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ کابینہ کی دفاع کمیٹی نے امریکہ کی جانب سے سلالہ حملے پر معذرت کے بعد نیٹو سپلائی بحال کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں امریکی معافی کے بعد نیٹو سپلائی بحال کرنے کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بحالی پر کوئی اضافی چارجز اور نیا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں اب غیر اعلانیہ ڈرون حملے نہیں کئے جائیں گے، بلکہ آئندہ ڈرون حملے پاکستان کے علم میں لا کر کئے جائیں گے۔

ادھر امريکی وزير دفاع ليون پنيٹا نے پاکستان کی جانب سے نيٹو سپلائی کی بحالی کا خيرمقدم کيا ہے۔ نيٹو سپلائی کی بحالی پر اپنے ردعمل ميں کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری بہتر بنانے کے عزم پر قائم ہيں۔ امريکی وزير دفاع نے مزيد کہا کہ پاکستان اور امريکہ کو خطے ميں سلامتی کے يکساں خطرات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 176482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش