0
Tuesday 3 Jul 2012 22:46

نیٹو سپلائی کی بحالی کا امکان، امریکی وزیر خارجہ کی سلالہ حملے پر پاکستان سے معذرت

نیٹو سپلائی کی بحالی کا امکان، امریکی وزیر خارجہ کی سلالہ حملے پر پاکستان سے معذرت
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ سلالہ حملے میں پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت پر معذرت کرتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے ٹیلی فونک گفتگو میں سلالہ حملے میں امریکہ کی غلطی کو تسلیم کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے گفتگو میں "معافی" کے بجائے "معذرت" کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ امریکہ کو سلالہ حملے پر افسوس ہے، ہم اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ امریکہ سلالہ حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر معذرت خواہ ہے۔ 

واضع رہے کہ 26 نومبر 2011ء کو اتحادی افواج نے پاک افغان سرحد کے قریب سلالہ کے علاقے میں قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 24 پاک فوج جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج سامنے آیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے ہمیشہ یہ مطالبہ کیا جاتا رہا کہ امریکا کو اس واقعے پر معافی مانگنا چاہیئے۔ پاک فوج اور حکوت پاکستان نے اس اہم معاملے پر قوم کے جذبات کی صحیح معنوں میں نمائندگی کی اور عالمی دبائو کو کسی خاطر میں لائے بغیر اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ تاہم آج امریکی وزیر خارجہ نے اپنی پاکستانی ہم منصب کو فون کر کے سلالہ حملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکہ کی معافی کے بعد نیٹو سپلائی بندش کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان نيٹو سپلائي بحال کر رہا ہے، سلالہ معاملے پر امريکہ اپني غلطي تسليم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ امريکہ کي جانب سے پاکستان سے سلالہ حملے پر پاکستان سے معافي مانگ لي گئي ہے۔ امريکي وزير خارجہ نے مزيد کہا کہ پاکستاني فوجيوں کي ہلاکت کے حوالے سے ہم سے غلطي ہوئي تھي۔ تازہ ترين اطلاع کے مطابق مسز کلنٹن نے وزير خارجہ حنا رباني کھر کو فون کرکے سلالہ معاملے پر امريکہ کي جانب سے معذرت کي ہے۔

ياد رہے کہ ايساف کے کمانڈر جنرل جان ايلن نے گزشتہ چند روز ميں پاکستان کے دو دورے کئے اور انھوں نے آرمي چيف سميت اعلٰي پاکستان سکیورٹي حکام سے ملاقات کي تھي جبکہ اس سے قبل نائب امريکي وزير خارجہ بھي پاکستان کا دورہ کرکے پاکستاني حکام سے نيٹو سپلائي معاملے پر مذاکرات کيے تھے۔ نيٹو سپلائي گزشتہ سال 26 نومبر کو سلالہ حملے کے اگلے روز سے پاکستان نے بند کر دي تھي۔ ادھر تجزيہ کاروں کا کہنا ہے کہ نيٹو سپلائي کي بحالي کے بعد دونوں ملکوں کے درميان موجود کشيدگي ميں کمي آجائے گي۔
خبر کا کوڈ : 176477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش