0
Saturday 7 Jul 2012 00:14

پاکستان اور امریکہ کا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی بحالی کا فیصلہ

پاکستان اور امریکہ کا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی بحالی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ باقاعدہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اتوار کو ٹوکیو میں امریکی ہم منصب ہلیری کلنٹن سے ملاقات کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔ توانائی بحران کے پیش نظر امریکی تعاون کے لیے توانائی پر قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مکمل بحالی کی طرف گامزن ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ٹوکیو میں ہونے والی افغان کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے باضابطہ ملاقات کریں گی۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد ان دونوں کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ دونوں ممالک نے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے توانائی پر قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دیگر شعبوں میں قائم ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی جلد بلائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 177093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش