0
Monday 9 Jul 2012 00:12

نيٹو سپلائی بحالی سے پوری پاکستانی قوم اضطراب ميں مبتلا ہوگئی ہے، فضل الرحمان

نيٹو سپلائی بحالی سے پوری پاکستانی قوم اضطراب ميں مبتلا ہوگئی ہے، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعيت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نيٹو سپلائی بحال کرکے حکومت نے پارليمنٹ اور قوم کی تذليل کی۔ پشاور ميں جے يو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نيٹو سپلائی کی بحالی سے امريکا اور اس کے اتحادی توخوش ہيں ليکن پوری پاکستانی قوم اضطراب ميں مبتلا ہوگئی ہے۔
 
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نيٹو سپلائی بحال کرکے حکومت نے پارليمنٹ کی توہين اور ملک و قوم کی تذليل کی ہے۔ جے يو آئی کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس ميں ملک کی سياسی صورتحال، نيٹو سپلائی سے پيدا صورتحال، دوہری شہريت، عام انتخابات اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے غور و خوض کيا گيا۔ جے يو آئی ف کے ترجمان کے مطابق اجلاس پير کو بھی جاری رہے گا جس ميں اہم فيصلے کئے جائيں گے۔
خبر کا کوڈ : 177541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش