0
Monday 9 Jul 2012 21:37

دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ لیاقت باغ راولپنڈی پہنچ گیا

دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ لیاقت باغ راولپنڈی پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف شروع ہونے والا لانگ مارچ لیاقت باغ روالپنڈی پہنچ گیا ہے، اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے رہنماء جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے اسلام آباد کے ڈی چوک کو ''آزادی چوک'' قرار دیا، دیگر رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کو نیٹو سپلائی بند کرنے پر مجبور کر دیں گے۔ جب کہ دوسری جانب پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے متعدد صحافی تمام روز گرمی میں لانگ مارچ کے شرکاء کا انتظار کرتے رہے، اس کے علاوہ دفاع پاکستان کونسل میں شامل مختلف جماعتوں جماعت اسلامی، جماعہ الدعوتہ، سپاہ صحابہ، جعیت علماء اسلام س اور انصار الامہ کے کئی کارکن بھی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر لانگ مارچ کے شرکاء کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 177824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش