0
Tuesday 10 Jul 2012 13:13

رحمن ملک سے منٹر کی ہنگامی ملاقات، کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی یقینی بنانیکا مطالبہ

رحمن ملک سے منٹر کی ہنگامی ملاقات، کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی یقینی بنانیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ نیٹو رسد کھلنے کے بعد امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں، پاکستانی حکومت امریکی شہریوں و سفارتکاروں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے سینئیر مشیر داخلہ رحمٰن ملک سے ملاقات کی، جس میں انھوں نے زور دیا کہ حکومت نیٹو رسد کی بحفاظت افغانستان منتقلی کیلئے اقدامات یقینی بنائے۔ ملاقات میں نیٹو رسد سے متعلق اُمور سمیت لانگ مارچ میں شامل کالعدم تنظیموں اور اُن کے نمائندگان کے خلاف کارروائی، پاک امریکہ تعلقات اور دیگر باہمی دلچسپی کے اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے لاہور تا اسلام آباد لانگ مارچ میں کالعدم تنظیموں، اُنکے قائدین اور ارکان کی شمولیت پر بھی انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان ميں امريکي سفير کيمرون منٹر نے نيٹو سپلائي کھولے جانے کے بعد سيکورٹي کي صورتحال پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نيٹو رسد کي بحفاظت افغانستان منتقلي کے ليے اقدامات يقيني بنائے، امريکي شہريوں اور سفارتکاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کيا جائے اور کالعدم تنظيموں کے خلاف کارروائي کي جائے۔ پير کو مشير داخلہ رحمان ملک سے پاکستان ميں امريکي سفير کيمرون منٹر نے اہم ملاقات کي، جس ميں نيٹو سپلائي سے متعلق امور، پاک امريکہ تعلقات اور ديگر اہم امور پر تبادلہ خيال کيا گيا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات ايک گھنٹے تک جاري رہي، جس ميں امريکي سفير کيمرون منٹر نے نيٹو سپلائي بحال کيے جانے کے بعد سيکورٹي کي صورتحال پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے رحمان ملک سے مطالبہ کيا کہ نيٹو رسد کي بحفاظت افغانستان منتقلي کے ليے اقدامات يقيني بنائے جائيں اور امريکي شہريوں اور سفارتکاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کيا جائے۔
خبر کا کوڈ : 177988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش