0
Tuesday 10 Jul 2012 10:54

پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرے، امریکہ

پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرے، امریکہ
 اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پر زور دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر کا پریس بریفنگ کر دوران کہنا تھا کہ ٹوکیو میں افغانستان کے مستقبل بارے منعقدہ کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیاں روکے، کیونکہ وہ افغانستان میں عام شہریوں اور امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہے۔ امریکہ ہر طرح سے حقانی نیٹ ورک کی کارروائیاں روکنا چاہتا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد بھی مختلف مسائل پر مذاکرات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 177945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش