0
Thursday 12 Jul 2012 11:14

بھارت و پاکستان عوامی امنگوں کے خلاف کشمیر کا فیصلہ کرنے سے گریز کریں، غلام صادق

بھارت و پاکستان عوامی امنگوں کے خلاف کشمیر کا فیصلہ کرنے سے گریز کریں، غلام صادق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے متوقع دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جس قدر جلد ممکن ہو ہونا چاہیے۔ ریاست جموں کشمیر مکمل اکائی اور وحدت ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ بھارتی وزیراعظم خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لے مخلصانہ کردار ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کشمیری قیادت کو مذاکرات میں شامل کرے، تاکہ مسئلہ کشمیر حل ہوسکے اور کشمیر کی عوام کو آزادی کا پیدائشی حق مل سکے۔
 
سردار غلام صادق خان نے کہا کہ پانچ لاکھ سے زائد کشمیری عوام آزادی کے سفر میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں، آزادی کا یہ قافلہ فیصلہ کن حل کے بغیر رک نہیں سکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کوئی ایسا حل نکالنے کی کوشش ہرگز نہ کریں جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور کشمیری عوام کی امنگوں اور سوچوں کے خلاف ہو۔ اپنے بیان میں سردار غلام صادق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کے باعث صرف کھربوں ڈالر کا اسلحہ خریاد جا رہا ہے، جبکہ دونوں خطوں کے غریب عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر پرامن طور پر حل ہو جائے تو بھارت اور پاکستان کی دشمنی دوستی اور اچھی ہمسائیگی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر کھلے دل سے فیصلہ کن رائونڈ جلد شروع کیا جائے، تاکہ کے آزادی کے منتظر ریاستی عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
خبر کا کوڈ : 178471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش