0
Saturday 14 Jul 2012 23:46

افغانستان، صوبہ سمنگان میں خودکش دھماکہ، رکن پارلیمنٹ سمیت 22 افراد جاں بحق

افغانستان، صوبہ سمنگان میں خودکش دھماکہ، رکن پارلیمنٹ سمیت 22 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی افغانستان کے انتہائی پرامن صوبے سمنگان میں معروف سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ احمد خان سمنگان کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران خودکش بم دھماکہ میں احمد خان سمیت 22 جاں بحق جبکہ 100 زخمی ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق رُکن پارلیمنٹ احمد خان سمنگان کی بیٹی کی شادی کی تقریب جاری تھی اور رکن پارلیمنٹ خود مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے کہ ایک شخص نے استقبالیہ پر پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ جس کے نتیجے رکن پارلیمنٹ سمیت 22 جاں بحق جبکہ متعدد سیاستدانوں سمیت دیگر 140 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری کارروائی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد خان سمن گانی سابق ازبک مجاہد کمانڈر تھے اور ان کے کئی دیگر لوگوں کے ساتھ مسائل تھے۔ 

سمنگان نے 1980ء میں سوویت یونین اور 1996ء سے 2001ء تک طالبان حکومت کیخلاف جنگ لڑی تھی۔ ان کی وجہ سے سمگان صوبہ طالبان کی کارروائیوں سے محفوظ سمجھا جاتا تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکش بمبار دھماکے سے قبل رکن پارلیمنٹ کے گلے ملا اور بعد میں خود کو دھماکے سے اُڑایا۔ اس تقریب میں افغانستان کی نامور شخصیات شریک تھیں۔ دریں اثناء پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیاستدان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 179135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش