0
Sunday 15 Jul 2012 10:04

حریت کانفرنس اور کشمیری قیادت تحریک آزادی کے ایجنڈے پر متفق ہے، سردار یعقوب

حریت کانفرنس اور کشمیری قیادت تحریک آزادی کے ایجنڈے پر متفق ہے، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد حکومت سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ ملٹری ڈیموکریسی کی باتیں کرنے والوں کے قائد مشرف کے دور میں فوجی وردی کا بازار کے اندر پہن کر جانا مشکل تھا اب جہموری دور میں جنرل پرویز کی سیاست میں عدم مداخلت کے رویے نے فوجی وردی کی عزت میں اضافہ کر دیا ہے۔ بیس کمیپ کو ہم نے آزاد کروایا ہے اسے سنبھالنا بھی ہم نے ہے۔مایوسی کے باتیں کرنے والوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے حریت کانفرنس اور کشمیری قیادت تحریک آزادی کشمیر کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔ سیاسی باتوں کا جواب سیاسی جلسے میں دوں گا، حسن شاہ گردیزی تحریک آزادی کے ہیرو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے باغ میں سید حسن شاہ گردیزی، مظہر علی گردیزی اور یوم شہدائے جموں کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کی۔ 

صدر ریاست نے کہا کہ ہم سے زیادہ پاکستانی کوئی نہیں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔شہداء کے وارث ہیں۔تحریک آزادی کشمیر کے لیے حکومت اپنے تمام وسائل بروے کار لائے گی۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔بیس کمیپ کی حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انھوں نے اعلان کیا کہ شہداء کے خاندانوں کے لیے بحٹ مختص کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 179200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش