0
Monday 16 Jul 2012 12:16

قائد آباد انڈسٹریل ایریا میں رینجرز کی گاڑی پر بم حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے

قائد آباد انڈسٹریل ایریا میں رینجرز کی گاڑی پر بم حملہ، 5 افراد زخمی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ قائد آباد انڈسٹریل ایریا میں رینجرز کی گاڑی پر بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے قائد آباد انڈسٹریل ایریا میں داوٴد چورنگی کے قریب فیکٹری کی دیوار کے ساتھ کھڑی رینجرز موبائل کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب زور دار دھماکا ہوا جس سے رینجرز کے سپاہی قاسم، نواز، ڈرائیور صدیق اور لانس نائیک ثناء اللہ اور فیکٹری کا چوکیدار فیض محمد زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں رینجرز اہلکاروں قاسم اور صدیق کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے رینجرز موبائل کو شدید نقصان پہنچا، فیکٹری کی دیوار ٹوٹ گئی اور زمین میں گڑھا پڑ گیا جبکہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر حساس اداروں کے حکام موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا یونی ڈائرکشن امپرووائزڈ ڈیوائس سے کیا گیا جس کو ٹائمر ڈیوائس کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں ایک کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد اور بیرنگ بال استعمال کیے گئے۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں اس سے پہلے بھی رینجرز پر کئی حملے ہوچکے ہیں۔ 9 دسمبر 2011 کو صفورا چورنگی کے قریب رینجرز کی گاڑی پر بم حملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 179500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش