0
Monday 16 Jul 2012 15:28

کرم ایجنسی، بلاش خیل کے طوری بنگش قبائل نے خواتین اور بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا

کرم ایجنسی، بلاش خیل کے طوری بنگش قبائل نے خواتین اور بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں طالبان دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلاش خیل گائوں کے رہائشی طوری بنگش قبائل نے اپنے اہل خانہ جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کو محفوظ گائوں ثمر منتقل کردیا ہے، جبکہ مرد اور نوجوان اپنے گائوں کے دفاع کیلئے موجود ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ رات طالبان دہشتگردوں نے اپنے مقامی ہمدردوں کے ہمراہ صدہ سے اہل تشیع طوری بنگش قبائل کے گائوں بلاش خیل پر حملہ کردیا تھا، اور رات بھر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ اس وقت علاقہ میں حالات کشیدہ ہیں تاہم انتظامیہ نے حالات کی بہتری کیلئے اب تک کوئی اقدامات نہیں کئے۔
خبر کا کوڈ : 179587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش