0
Wednesday 25 Jul 2012 14:26

امریکہ پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ داری قبول کرے، اعتزاز احسن

امریکہ پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ داری قبول کرے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ معروف قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ امریکہ نے جن کے سروں کی قیمتیں لگائیں انہیں وائٹ ہاؤس میں امریکی قوم کا محسن قرار دے چکا امریکہ پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ داری قبول کرے۔ نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ پہلے اس بات کے حامی تھے کہ خط لکھنے میں کوئی قباحت نہیں، لیکن اب خط لکھنے کا معاملہ بہت آگے بڑھ چکا ہے ملک میں نئے انتخابات کا ابھی کوئی امکان نہیں تیسرے وزیراعظم کے جانے کے بعد انتخابات ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیس کی عدم کارکردگی کی بڑی وجوہات برطانوی سامراج میں بیورو کریسی کے ثمرات اور  روس کو شکست دینے کے لیے کچھ عناصر کو امریکی تربیت ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ امریکہ نے آج جن لوگوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کی ہیں انہیں وائٹ ہاؤس بلا کر امریکی قوم کا محسن قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب اعتراف کر کے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ داری اس پر عائد ہوتی ہے، اگر امریکہ یہ اعتراف کر لے تو معاملات کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 181985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش