0
Tuesday 24 Jul 2012 23:23

این آر او عملدرآمد کیس، حکومت کا نظرثانی درخواست دائر کرنے پر غور

این آر او عملدرآمد کیس، حکومت کا نظرثانی درخواست دائر کرنے پر غور

اسلام ٹائمز۔ حکومت این آر او عملدرآمد کیس میں نظرثانی درخواست دائر کرنے پر غور کر رہی ہے، نظرثانی درخواست 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف دائر کی جائے گی۔ میڈیا نیوز کے مطابق نظرثانی کی درخواست کل سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے، جس کیلئے اٹارنی جنرل عرفان قادر کی حکومت کی لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف گزشتہ کئی دنوں سے وفاقی وزیر قانون سمیت قانونی ماہرین سے مشاورت میں مصروف ہیں۔ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو حکم دیا تھا کہ 25 جولائی تک سوئس حکام کو خط لکھ کر عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی جائے۔ اس سے پہلے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی این آر او عملدرآمد کیس پر عملدرآمد نہ کرانے کی وجہ سے نااہل ہو کر وزیراعظم کا عہدہ کھو چکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 181812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش