0
Thursday 26 Jul 2012 22:13

جماعت اسلامی مسلح جدوجہد پر یقین رکھنے والوں کو سیاسی دھارے میں لانا چاہتی ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی مسلح جدوجہد پر یقین رکھنے والوں کو سیاسی دھارے میں لانا چاہتی ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مسلح جدوجہد پر یقین رکھنے والے گروہوں کو سیاسی دھارے میں لانا چاہتی ہے، اور اگر ایسا ممکن ہو جائے تو یہ پاکستان کی بہت بڑی خیر خواہی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ ’’ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے دور میں معتدل قوتوں کیساتھ تھی جبکہ آج تکفیری گروہوں کے قریب چلی گئی ہے‘‘ تو سراج الحق کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ انہوں نے یہ الزام کیوں عائد کیا ہے۔ ایسے جتنے بھی لوگ جو اسلحہ پر یقین رکھتے ہیں، آپ انہیں جمہوریت کی طرف لیکر آتے ہیں، آئین اور دستور کی جانب راغب کر لیتے ہیں، سیاسی جدوجہد اور الیکشن کی طرف لے آتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس میں ملک کی بہت بڑی خیر خواہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی جماعت اسلامی نے اس قسم کی کوششیں کی ہیں کہ وہ تنظیمیں جو مسلح جدوجہد پر یقین رکھتی ہیں، کو جمہوری جدوجہد کی طرف لایا جائے اور اگر ایسا ممکن ہو جاتا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
(سراج الحق کا تفصیلی انٹرویو کل جاری کیا جائے گا)
خبر کا کوڈ : 182456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش