0
Monday 30 Jul 2012 02:03

ملتان میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، واپڈا دفتر میں توڑ پھوڑ

ملتان میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، واپڈا دفتر میں توڑ پھوڑ
اسلام ٹائمز۔ طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملتان کے حرم گیٹ چوک پر مشتعل عوام کی جانب سے زبردست احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے قریب واقع سب ڈویژن پاک گیٹ کے دفتر کو توڑ دیا، مشتعل مظاہرین کو دیکھتے ہی دفتر کا عملہ بھاگ گیا جبکہ قریب پولیس اسٹیشن ہونے کے باوجود پولیس بھی کسی کی مدد کو نہ آئی، مشتعل مظاہرین نے دفتر میں داخل ہو کر دفتر کا فرنیچر جلا دیا اور کھڑکیاں توڑ دیں۔ اس موقع پر بعض مشتعل نوجوانوں نے دفتر کا سارا ریکارڈ بھی جلا دیا، بعض جوانوں نے پانی والا کولر، پنکھے، دروازے اور کائونٹر توڑ دییے۔
 
مظاہرین کی بہت بڑی تعداد حرم گیٹ پر جمع تھی اور واپڈا کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی جارہی تھی، اس موقع پر مظاہرین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا افسران تو اپنے گھروں میں بڑے چین سے سوتے ہیں لیکن ہمارے بچے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ غیر اعلانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ کاروبار بُری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ بجلی کے بل اُسی طرح آرہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 183339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش