0
Sunday 29 Jul 2012 21:36

نوشہرہ، طویل ترین لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کا گرڈ اسٹیشن پر حملہ

نوشہرہ، طویل ترین لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کا گرڈ اسٹیشن پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کے ستائے مشتعل عوام نے گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیا اور شدید توڑ پھوڑ کی۔ نوشہرہ میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ سحر و افطار کے اوقات میں بھی بجلی نہ ہونے پر شہری مشتعل ہو گئے اور امان گڑھ گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیا۔ مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر دفاتر کے شیشے، فرنیچر اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی، لیکن مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور گرڈ سٹیشن کے اندر گھاس پھوس کو بھی آگ لگا دی۔
خبر کا کوڈ : 183305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش