0
Wednesday 1 Aug 2012 02:35

لوڈشیڈنگ، پنجاب میں پرتشدد مظاہرے، بحران کے ذمہ ذاری زرداری ہیں، شہباز شریف

لوڈشیڈنگ، پنجاب میں پرتشدد مظاہرے، بحران کے ذمہ ذاری زرداری ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائم۔ شریف نے کہا کہ وفاق کا یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پنجاب کی صنعتیں ہفتے میں تین دن جبکہ کرا چی کی صنعتیں چھے دن چلتی رہیں۔ حکومتی دعووں کے باوجود رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کے ساتھ ہی نجاب میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ جہاں ملک کے سب سے بڑے صوبہ میں احتجاجی مظاہروں میں شدت اور جلاو گھیراو کا عنصر شامل ہو گیا ہے، تو وہیں میاں شہباز شریف نے پھر اپنی سیاست کے لیے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے لاہور کے علاقہ ٹاون شپ میں مادر ملت روڈ پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہو نے والے احتجاجی مطاہرے میں پہنچ گئے۔ جہاں عوام نے ان کا استقبال کیا اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت پنجاب کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری پنجاب میں ہونیوالی بدترین لوڈشیڈنگ کروا کر صوبے کے عوام سے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ نہ دینے کا انتقام لے رہے ہیں۔ 

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ان پر صوبائیت کا لزام لگایا جاتا ہے جبکہ وہ اول اور آخر پاکستانی ہیں اور وہ صوبائی تعصب پر یقین نہیں رکھتے، لیکن صوبہ کے حقوق سے دستبر دار بھی نہیں ہون گے۔
خبر کا کوڈ : 183908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش