0
Wednesday 1 Aug 2012 19:12

ڈبل شاہ کا کاروبار بھی عمران خان کے کاروبار سے زیادہ شفاف تھا، خواجہ آصف

ڈبل شاہ کا کاروبار بھی عمران خان کے کاروبار سے زیادہ شفاف تھا،  خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں غریبوں کا پیسہ ہار گئے۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد ميں مشاہداللہ خان اور پرويز رشيد کے ہمراہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماء خواجہ آصف نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کو دی گئی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی اور صدقہ، فطرانہ کے ذریعے اکھٹی کی گئی ساڑھے 4 ارب روپے کی رقم سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی گئی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم دستاویزی ثبوت کے ذریعے بات کررہے ہیں۔ عمران خان کو زکوۃ کی رقم خاص مقصد کے لئے جمع کرائی گئی جبکہ فطرانے کے پیسے مخصوص مقاصد کے لئے استعمال کئے گئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بےنام کمپنیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کرتے ہیں جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کے لئے بیرون ملک سرمایہ کاری امتیاز حیدری منتقل کرتا ہے۔ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال ایک فلاحی ادارہ ہے ہم اس کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے مگر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غریبوں کے صدقوں کی رقم سٹے میں لگا دی۔ ہم ثبوت کے ساتھ بات کررہے ہیں کہ عمران خان نے منی لانڈرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبل شاہ کا کاروبار بھی عمران خان کے کاروبار سے زیادہ شفاف تھا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ شوکت خانم فلاحی ادارہ ہے، انہوں نے عمران خان سے سوال کيا کہ کيا وہ اپنا پيسہ سٹے پر لگا سکتے ہيں۔ صدقوں کے 20لاکھ ڈالرنقصان کی نذر ہو چکے ہيں۔  
خبر کا کوڈ : 184141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش