0
Wednesday 1 Aug 2012 22:51

لاہور بادامی باغ، فروٹ منڈی ميں دو دھماکے، 23 افراد زخمی

لاہور بادامی باغ، فروٹ منڈی ميں دو دھماکے، 23 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے بادامی باغ فروٹ منڈی ميں ہونے والے دو دھماکوں کے نتيجے ميں 23 افراد زخمی ہوگئے ہيں جبکہ ان ميں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخميوں کو مقامی اسپتالوں ميں منتقل کرديا گيا ہے اور اسپتالوں ميں ہنگامی حالت نافذ کرکے سينئر ڈاکٹروں کو طلب کرليا گيا ہے۔ يہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واقع کے بعد ضلعی انتظاميہ اور اعلی پوليس حکام کو بھی فوری طور پر ڈيوٹی پر بلاليا گيا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دھماکے فروٹ منڈی کے گيٹ اور ايک پارکنگ ميں ہوئے، يہ بھی بتايا جارہا ہے کہ بم ايک ريڑھی کے نيچے نصب تھا۔ 

دھماکے کے بعد پوليس اور امدادی اداروں نے ريسکيو کارروائی شروع کردی ہے اور زخميوں کو اسپتال پہنچانے کے ساتھ ساتھ علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر ميں سيکورٹی سخت کردی گئی ہے، اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے، جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور تراويح کے مقامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر شہر میں کسی بھی دہشتگرد کارروائی کی اطلاعات تھیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگرد کارروائی کے بعد شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ دريں اثناء پنجاب کے وزيراعلی شہباز شريف نے دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخميوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کيا ہے اور انھيں بہترين سے بہترين علاج فراہم کرنے کی ہدايت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 184175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش