0
Thursday 2 Aug 2012 23:17

گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان کی ایران کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان کی ایران کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا، تکنیکی وفد ستمبر میں ایران کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم اور حکومت کے اعلٰی حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے ایران کو منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی امور طے کرنے کے لئے پاکستان کا وفد رواں سال ستمبر میں ایران کا دورہ بھی کرے گا، جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں ایرانی وفد پاکستان آیا جس میں انہوں نے اپنے تحفظات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 184455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش