0
Tuesday 5 Jun 2012 23:14

ایران نے پاکستان کو 800 کلومیٹر طویل آئی پی گیس پائپ لائن تعمیر کرنیکی پیشکش کر دی

ایران نے پاکستان کو 800 کلومیٹر طویل آئی پی گیس پائپ لائن تعمیر کرنیکی پیشکش کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق ایران نے آٹھ سو کلومیٹر طویل آئی پی گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے، یہ پیشکش وزیر پٹرولیم کے حالیہ دورے کے دوران کی گئی ہے۔ ایران نے پائپ لائن کی تعمیر کیساتھ کمپریسر اور بلاک والو بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ایران نے پٹرولیم مصنوعات نوے روز مؤخر ادائیگیوں پر فراہم کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ حکومتی سطح پر ایرانی کمپنی سے پائپ لائن کی تعمیر پر اتفاق ہے۔

ایران پائپ لائن کی تعمیر کیلئے پچاس کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی پہلے ہی پیشکش کرچکا ہے۔ ایران سے فنڈز کی وصولی اور ادائیگی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے وزارت پٹرولیم، خزانہ، قانون اور خارجہ پر مشتمل بین الوزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ایران نے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ پہلے مرحلے میں ایران تین ہزار میگاواٹ اور دوسرے مرحلے میں دو ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر تیار ہے۔ پاکستان 2014ء تک 750 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس خریدنے کا پابند ہے۔
خبر کا کوڈ : 168493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش