0
Wednesday 8 Aug 2012 23:30

جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر قوم کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی، زبیر فاروق خان

جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر قوم کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی، زبیر فاروق خان
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد و اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے اُنچاس زبیر فاروق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تطہیر افکار و تعمیر کردار کے زریعے معاشرے میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے جو کہ پائیدار اور دیر پا ثابت ہو گی۔ سابقہ اورموجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں بُری طرح ناکام ہوئے ہیں جس کے باعث عوام کا جمہوری نظام سے اعتبار اُٹھ گیا ہے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر قوم کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ہمک کے زیر اہتمام دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شباب ملی اسلام آباد کے صدر راؤ جا وید اختر، ناظم جماعت اسلامی ہمک ارشد مرزا نے بھی خطاب کیا۔

زبیر فاروق خان نے کہا پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا نام نہاد عوامی نمائندوں نے ووٹ لینے کے بعد عوام کو دکھوں اور آنسوؤں کے تحفے دیے ہیں۔ قوم نے جمہوری حکمرانوں سے جو توقعات وابستہ کی تھیں مفاد پرست حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر اُن کا خو ن کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا آئندہ انتخابات میں قوم ایماندار اور اہل قیادت کو منتخب کرے تا کہ ملک کے مسائل حل ہو سکیں ساٹھ سال سے آزمودہ قیادت کو ووٹ دینا اپنے اور پاکستان کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا وہ وقت قریب ہے جب قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو کر ووٹ کی پرچی انتقام کی بر چھی بن جائے گی۔ انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی کا زریعہ ثا بت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 185983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے