0
Thursday 9 Aug 2012 12:16

کوئٹہ، یوم علی اور عیدالفطر پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دھماکہ خیز مواد و خودکش جیکٹس برآمد

کوئٹہ، یوم علی اور عیدالفطر پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دھماکہ خیز مواد و خودکش جیکٹس برآمد
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تخریب کاری کا خوف ناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے شالکوٹ سے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی، جس سے خودکش جیکٹس اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے رمضان المبارک کے دوران دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز نے خودکش دھماکے کے لئے تیار لینڈ کروزر گاڑی شالکوٹ کے علاقے سے برآمد کرلی۔ لینڈ کروزر میں سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ سکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ ملزمان بھی گرفتار کئے ہیں۔ جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ مکان سے پندرہ خودکش جیکٹس، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، پولیس کی وردیاں اور سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بھی برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے یوم علی، رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں اور عید پر بڑے پیمانے پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر تباہی کا منصوبہ ناکام بناکر دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ بارہ ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پندرہ خودکش جیکٹ اور بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ رمضان المبارک کے اہم ایام اور عید کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی پائی پاس پر مشترکہ کارروائی کی اور ایک مکان پر چھاپہ مارا کر دو افراد کو حراست میں لیا۔ تلاشی کے دوران بوریوں میں بند بارہ ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پندہ خودکش جیکٹ، ریموٹ کنٹرول، تاریں، بیٹریاں، پندرہ خودکش جیکٹس اور ایک لینڈ کروزر گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا۔ گاڑی کے اندر آٹھ سلنڈروں اور برتنوں میں پانچ سو دھماکہ خیز مواد بھر کر اسے تیار کیا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار افراد کو نامعلام مقام پر منتقل کردیا ہے پولیس اور ایف سی مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 186130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش