0
Saturday 21 Jul 2012 19:10

پاکستان میں مسلح دہشتگرد اور اغواء کار امریکی ایجنٹ ہیں، علماء کرام

پاکستان میں مسلح دہشتگرد اور اغواء کار امریکی ایجنٹ ہیں، علماء کرام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ضلعی دفتر الحجت ہائوس میں علماء کے وفد جس میں مولانا شفیق احمد دولت زئی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ، عبدالحق حدیدی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلامک رائٹرز فورم اور قبائلی رہنماء سردار عبدالحمید حمزہ زئی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید یوسف آغا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علماء نے اتحاد بین المسلمین کو وقت کی اہم ضرورت قراد دیا۔ انہوں نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں علماء کرام اور بے گناہ شیعہ و سنی عوام کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے نتیجے میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور اصل مجرموں کی شناخت کے بعد عبرتناک سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی ہمت نہ کرسکے۔

انہوں نے صوبائی حکو مت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی، بدامنی، لوٹ مار میں ملوث کسی ایک بھی مجرم کو گرفتار نہ کرنا صوبائی حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علماء کا کہنا تھا کہ یہ بات کا اشارہ ہے کہ یہاں بیرونی قوتوں کے ناپاک عزائم کی تکمیل کی جارہی ہے۔ علماء نے متفقہ طور پر مسلح گروپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح دہشت گرد اور اغواء کار امریکی ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے امریکی ایماء پر مناظرہ کی باتیں کرنے والوں کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کے مناظرہ سے اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کی تکمیل ہوگی، جو مسلمانوں میں انتشار اور تفرقہ کا باعث ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ علمی مسائل کو علماء آپس میں مل بیٹھ کر حل کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 180763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش