0
Friday 10 Aug 2012 00:56

بھارت نے رابطہ کاروں کی کشمیر رپورٹ پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، جیتندر سنگھ

بھارت نے رابطہ کاروں کی کشمیر رپورٹ پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، جیتندر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے رابطہ کاروں کی کشمیر رپورٹ کو وزارت داخلہ کے محافظ خانہ میں ہی دفن کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس رپورٹ پر بھارتی حکومت نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، بھارتی راجیہ سبھا میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جیتندر سنگھ نے بتایا کہ مذاکرات کاروں کی ٹیم نے پچھلے سال جو کشمیر رپورٹ پیش کی بھارتی حکومت نے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں رپورٹ میں پیش کی گئی سفارشات کو لاگو کرنے کا کوئی میکنزم تیار کرنے کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ کشمیر رپورٹ مرکز کو پیش کی گئی ہے اور اس پر مناسب وقت پر ہی فیصلہ کیا جائیگا۔ بھارت کے مذاکرات کاروں کی سہ رکنی ٹیم نے اپنی سفارشات میں یہ بات درج کی تھی کہ ایک آئینی کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ دفعہ 370 کو مستقل بنانے کیلئے کام کرے گی۔
 
مذاکرات کاروں کی ٹیم جس کی سربراہی دلیپ پڈگاونکر کر رہے ہیں نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک ہفتہ تک یہ ٹیم یہاں قیام کریگی، تاہم مذاکرات کاروں کی یہ ٹیم ایک مرتبہ پھر اپنی رپورٹ کے تناظر میں مختلف طبقوں سے وابستہ عوامی نمائندوں کی رائے جاننے کیلئے مقبوضہ کشمیر آرہی ہے اور 30 اکتوبر تک یہ ٹیم سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں قیام کریگی، واضح رہے کہ بھارتی رابطہ کاروں کی یہ ٹیم پچھلے سال مقبوضہ کشمیر کے حالات جاننے کے لئے متعین کی گئی تھی تاکہ یہ عوام پر ہونے والے مظالم کو دیکھ کر غیر جانبدارانہ رپوٹ دہلی حکومت کو پیش کرے۔
خبر کا کوڈ : 186237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش