0
Tuesday 14 Aug 2012 16:57

یوم آزادی پر سیاستدان، علماء کرام اور قوم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیں، مولانا امیر حمزہ

یوم آزادی پر سیاستدان، علماء کرام اور قوم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیں، مولانا امیر حمزہ
اسلام ٹائمز۔ جماعتہ الدعوۃ پاکستان اور دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء مولانا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ انڈیا کی پاکستان کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے، یہ ہمیشہ قائم رہے گا، یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی سیاستدان، علماء کرام اور قوم اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیں، وہ گزشتہ روز مل پھاٹک مظفر آباد ملتان میں جماعتہ الدعوۃ کے زیراہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی امیر جماعتہ الدعوۃ حافظ عبدالغفار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
 
مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، تاہم افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان میں آنے والی حکومتیں قوم کو دو قومی نظریہ کے حوالے سے تیار نہیں کر سکیں، ہم نے لا الہ الا اللہ پر اکٹھا ہو کر ملک کو ایک ملت بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والے لاکھوں شہداء کا خون ہم پر قرض ہے، مظلوم کشمیریوں کے ساتھ حیدر آباد دکن، اور بھارت کے قبضے میں دیگر مسلم ریاستوں کو بھی جلد آزادی ملے گی۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایمان کی طاقت اور ایٹمی صلاحیت موجود ہے، حکمران روشن خیالی کے نام پر قومی غیرت و حمیت کے سودے کر رہے ہیں، مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر منطقی انجام تک پہنچنے والی ہے، کشمیریوں نے قربانیاں دیکر یہ پیغام دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اعتماد سازی نہیں جہاد سے حل ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ قوم امریکی غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں، پاکستان کیخلاف سازشیں کرنیوالی قوتیں دنیا کے نقشے پر باقی نہیں رہیں گی۔ 

علاوہ ازیں امیر جماعتہ الدعوۃ ملتان حافظ عبدالغفار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کیا جارہا ہے، صلیبی و یہودی ہمیشہ سے یہ سازشیں کرتے آئے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے مایوس اور پریشان نہیں ہونا پاکستان کو تقسیم کرنے والے خود ٹکروں میں تقسیم ہوجائیں گے، پاکستان کے عوام، علماء اور سیاستدان ان سازشوں کو اتحاد کے ذریعے ناکام بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 187479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش