0
Wednesday 15 Aug 2012 01:39

اورکزئی ایجنسی، دہشتگردوں کے حملے میں 5 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، 18 زخمی

اورکزئی ایجنسی، دہشتگردوں کے حملے میں 5 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، 18 زخمی
اسلام ٹائمز۔ اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 اہلکار جاں بحق جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 30 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے دولانی میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس میں 5 سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے 30 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد شدت پسند زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے دولانی پر کنٹرول حاصل کرکے قومی پرچم لہرادیا۔ جبکہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 187546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش