0
Wednesday 15 Aug 2012 22:33

مغربی ممالک شام میں حکومت تبدیل کرانا چاہتے ہیں، چین

مغربی ممالک شام میں حکومت تبدیل کرانا چاہتے ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چین نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض مغربی ممالک شام میں حکومت تبدیل کرانا چاہتے ہیں اور ان ممالک کی جانب سے خانہ جنگی میں باغی فورسز کی بڑھتی ہوئی حمایت کے نتیجے میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی یکجہتی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ بات چین کے سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے اپنے تبصرے میں کہی ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب شامی صدر کے خصوصی نمائندہ مذاکرات کے لئے بیجنگ پہنچے ہیں۔ بدھ کو ان کے مذاکرات کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ 

اخبار نے چین کے اس موقف کو دہرایا ہے کہ شامی بحران کا واحد حل سیاسی ہے اور بعض مغربی ممالک پر تنقید کی کہ وہ نو فلائی زون کا پنڈورہ باکس کھول کر سبکدوش ہونیوالے عالمی نمائندہ کوفی عنان کی طرف سے کثیرالجہتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس سے سلامتی کونسل کے اندرونی اتحاد کو نقصان پہنچتا ہے اور عالمی برادری کسی مفاہمت پر پہنچنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ یہ اشارے مل رہے ہیں کہ کچھ مغربی طاقتیں شام کے مسئلے کا اقوام متحدہ کے فریم ورک کے باہر حل چاہتی ہیں۔ اس حوالے سے افواہیں بے بنیاد نہیں ہیں۔
 
قبل ازیں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر اسد کے نمائندہ دورہ بیجنگ میں وزیر خارجہ یانگ جیچی سے مذاکرات کرینگے۔ بیان میں وزارت خارجہ کاکہنا تھا کہ چین شامی اپوزیشن گروپوں کے ارکان کو بھی دورے کی دعوت دینے پر غور کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 187845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش