0
Friday 17 Aug 2012 11:00

القدس ریلیاں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، دہشت گردی کے خلاف اعلان بیزاری ہو گا، علامہ مظہر عباس علوی

القدس ریلیاں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، دہشت گردی کے خلاف اعلان بیزاری ہو گا، علامہ مظہر عباس علوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں القدس ریلیاں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف اعلان بیزاری ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیری گروہ کو ملی یکجہتی کونسل کی رکنیت نہ دینا قاضی حسین احمد اور رکن جماعتوں کا فیصلہ ہے۔

مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ساجد علی ثمر، نائب صدر شیعہ علما کونسل علامہ حافظ کاظم رضا ، ضلعی صدر ٓآصف علی زیدی، توقیر حسین بابا اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے فلسطینی اپنی سرزمین سے محروم کردئے گئے ہیں۔ جبکہ امریکہ اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک فرقے کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تین دہائیوں سے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر پاکستان بھر میں جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم القدس منایا جارہا ہے۔ اور اس سال بھی بھر پور طریقے سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ ان کا کہناتھا کہ ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں کے رہنما بھی یوم القدس کی ریلیوں میں شریک ہوں گے۔ 

شیعہ علما کونسل کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد گروہ کی شرانگیزیوں کا نوٹس نہ لیا گیا تو امن برقرار رکھنا مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کے چنیوٹ میں اہل تشیع کے خلاف نعروں کا نوٹس نہ لیا جانا ریاستی اداروں کی نااہلی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ مظہر عباس علوی نے کہ تکفیری گروہ ملی یکجہتی کے منشور سے اتفاق نہیں کیا، جبکہ رویہ نہ بدلنے کی وجہ سے اسے رکنیت نہیں دی گئی۔ اور یہ تمام رکن جماعتوں اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی حسین احمد کا فیصلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 188195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش