0
Tuesday 21 Aug 2012 13:30

مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان مشترکہ القدس ریلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا، علامہ عبدالخالق اسدی

مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان مشترکہ القدس ریلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان یوم القدس کے موقع پر مشترکہ ریلی نکالنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ لاہور میں اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ایک ریلی کا تقاضا کیا اور نہ ہی شیعہ علماء کونسل کا ایسا کوئی فیصلہ ان کے علم میں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر العصر سنٹر اسلام پورہ لاہور میں ایک افطاری پر شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی سے ملاقات ہوئی تھی، کوئی باقاعدہ اجلاس نہیں تھا۔ صرف افطاری تھی، جس میں اتحاد و وحدت پر سب نے اظہار خیال کیا۔ لیکن القدس ریلی ایک نکالنے کی بات نہیں ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس افطاری کے بعد امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے ایک رہنما نے کہا کہ اتحاد کے اظہار کے لئے صرف ایک ہی ریلی منعقد ہونی چاہیے۔ اس جذبے کو سراہتے ہوئے ہم نے تجویز کو خوش آئند قرار دیا۔ لیکن اس کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے درمیان مذاکرات سے ہم نے اتفاق نہیں کیا تھا۔
 
ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ گذشتہ 30 سال سے لاہور میں یوم القدس ریلی کی میزبان آئی ایس او ہے اور اس کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے مذاکرات جے ایس او کی بجائے شیعہ علماء کونسل کی سطح پر ہونے چاہیں، لیکن اس سے آگے بات نہیں بڑھ سکی۔ 
شیعہ علماء کونسل سے منسوب یوم القدس ریلی کی منسوخی کی لاوارث اور جعلی ای میل کو ابہام پیدا کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے۔ جس کے لئے خفیہ مقاصد بے نقاب ہوچکے ہیں کہ ایس یو سی نے اس دن القدس ریلی منعقد کی۔

واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی پہلے ہی خود سے منسوب ریلی کی منسوخی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے مذموم پراپیگنڈہ قرار دے چکے ہیں، جبکہ شیعہ علماء کونسل لاہور کے جنرل سیکرٹری سید شبیر حسین نقوی نے ایسے کسی بیان کی تردید کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں عرصہ دراز سے قومی پلیٹ فارم پر یوم القدس کی ریلیاں ملک بھر میں نکالی جاتی ہیں اور اس کی منسوخی کے ان سے منسوب بیان کا اعلان کم ظرفی کی مثال ہے۔
خبر کا کوڈ : 188961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش