0
Friday 24 Aug 2012 01:16

جنرل کیانی امریکی ڈکٹیشن پر مزید ’’ڈومور‘‘ نہ کریں، لیاقت بلوچ

جنرل کیانی امریکی ڈکٹیشن پر مزید ’’ڈومور‘‘ نہ کریں، لیاقت بلوچ

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ زرداری جیسی کرپٹ قیادت کے زیر نگرانی شفاف اور آزادانہ الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انان گرائونڈ پشاور میں جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیر اہتمام عید ملِن تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراھیم خان، جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحر اللہ خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری حمد اللہ جان بڈھنی، سابق ممبر قومی اسمبلی صابر حسین اعوان اور سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان، کاشف اعظم بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومتی ٹولے نے قوم کو لوڈشیڈنگ، قتل و غارت، عریانی اور بدامنی کا تحفہ دیا ہے۔ حکمرانوں نے معثیت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز، ریلوے اور صعنیتں جام ہوکر رہ گئی ہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لیکر ملک کو دیوالیہ کرکے رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیٹو سپلائی بحال کرکے پارلیمنٹ اور آل پارٹیز کانفرنس کی قراردادوں کو پارہ پارہ کردیا ہے۔ جے یو آئی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری پر اعتماد نہ کرو۔ زرداری نے نیٹو سپلائی بحال کرکے پاکستان کے 42 ہزار شہریوں کی شہادت سے غداری کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے جنرل کیانی سے استقسار کرنے ہوتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ڈکٹیشن پر مزید ’’ڈومور‘‘ نہ کریں۔ افغانستان میں امریکہ کے پائوں اُکھڑ چکے ہیں۔ اگر اسکی پشت پناہی نہ کی گئی تو وہ 2014ء سے پہلے بھاگ جائے گا۔ حکومت عوام اور فوج میں فاصلے پیدا کر رہی ہے۔ بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ وہاں حکومت اپنا کھیل بند کرے، ہم مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور دینی جماعتوں سے رابطوں میں ہیں، ہم ملک میں آئین کے مطابق شفاف انتخابات، آزادانہ الیکشن کمشین کے قیام، صحیح ورٹرز لسٹ کے خواہاں ہیں۔ 

بعدازاں انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، عوام کو ریلیف کی بجائے معاشی، سیاسی اور گھمبیر مسائل میں ہھنساکر رکھ دیا گیا ہے، ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوج کے ملک کے کسی بھی حصے میں انتخابات میں ملوث ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ بلوچستان کے حوالے سے عسکری قیادت کا موقف غلط ہے اس سے مزید بگاڑ آئے گا۔

خبر کا کوڈ : 189564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش