0
Sunday 26 Aug 2012 01:05

بھارت کا جنگی جنون، پرتھوی II میزائل کا تجربہ کر ڈالا

بھارت کا جنگی جنون، پرتھوی II میزائل کا تجربہ کر ڈالا
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں فوج کے ذریعے تجرباتی استعمال کے طور پر مقامی طور پر تیار کردہ نیوکلیائی صلاحیت کے حامل پرتھوی II بلاسٹک میزائل کا اڑیسہ کے ساحل پر مربوط ٹیسٹ رینج سے ایک کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ جدید میزائل آئی ٹی آر کے لانچ کامپلیکس 3 سے ایک موبائل لانچر کے ذریعہ صبح 11 بجے فائر کیا گیا، بھارت کے دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ کم دوری کے بلاسٹک میزائل کو بالاسور سے تقریباً 15 کلو میٹر دور ٹیسٹ رینج سے فائر کیا گیا، اس میزائل کو اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے ذریعہ ہینڈل کیا گیا ہے، واضح رہے کہ پرتھوی بھارت میں ہی تیار کیا گیا اور اس کی صلاحیت 500 کلو گرام جنگی سامان 350 کلو میٹر فاصلے تک لے جانے کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 189933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش