0
Saturday 25 Aug 2012 20:16

شیخ باقر النمر کو رہا کیا جائے، سعودی عوام کا مطالبہ

شیخ باقر النمر کو رہا کیا جائے، سعودی عوام کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تین دنوں سے آل سعود کے خلاف مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی پر تاکید کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے الجوف اور الشرقیہ نیز مدینہ منورہ میں عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے پلےکارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سیاسی قیدیوں خاص طور سے بزرگ ‏عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے چند ہفتے قبل آیت اللہ شیخ باقر النمر کی گاڑی پر سعودی کارندوں کی فائرنگ کی گئی تھی اور اس بزرگ عالم دین کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، اس واقعے کے بعد سعودی عرب میں عوامی تحریک میں تیزی آگئی ہے اور لوگ ملک میں سیاسی، اقتصادی اور مذہبی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 189960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش